نئی دہلی/27جنوری(ایجنسی) 2019 کے انتخابات سے پہلے تمام سیاسی جماعتیں نفع نقصان دیکھانے لگے، شیوسینا کے بعد اب ایک اور اتحادی پارٹی نے این ڈی اے سے الگ ہونے کے اشارے دیے ہیں، تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو نے این ڈی اے سے الگ راہ چننے کا اشارہ کیا
ہے.
نائیڈو نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ریاست میں بی جے پی کے رہنماؤں نے ٹی ڈی پی پر تنقیدیں کررہے ہیں. انہیں روکنے کی ذمہ داری مرکز قیادت کی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم دونوں پارٹیوں (ٹی ڈی پی اور بی جے پی) مل کر ریاستی حکومت چل رہے ہیں. ایک دوسرے پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہے.