لکھنؤ/18مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے 19 مئی کو یعنی کل پولنگ ہوگی، وہیں انتخابی نتائج 23 مئی کو آئیں گے، لیکن اس سے پہلے ہی حزب اختلاف کے سیاسی جماعتوں نے عظیم اتحاد قائم کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں. ٹی ڈی پی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو نے ہفتہ کو لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سےملاقات کی، نائیڈو نے اس سے پہلے دن بھر میں کئی دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی-
بتایا جارہا ہے کہ اکھلیش سے
ملنے کے بعد وہ بی ایس پی صدر مایاوتی سے بھی ملاقات کریں گے، خبر ہے کہ نائیڈو اور اکھلیش نے میٹنگ کے دوران 23 مئی کو آنے والے انتخابی نتائج کے بعد مرکز میں عظیم اتحاد کی سرکاری کے امکانات پر بحث کی، ذرائع کی مانے تو میٹنگ میں یوپی میں ایس پی- بی ایس پی اتحاد کو لیکر بھی بحث کی گئی-
اس سے پہلے نائیڈو نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انکے ساتھ سبھی حزب اختلاف پارٹیوں کو ملانے اور ایک مشترکہ حزب اختلاف اتحاد بنانے کی امکانات پر بحث کی-