لکھنؤ/18مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے ساتویں مرحلے کے لیے 19 مئی کو پولنگ ہے، وہیں 23 مئی کو نتائج سامنے آئیں گے، لیکن اس سے پہلے ہی حزب اختلاف جماعتوں نے عظیم اتحاد بنانے کو لیکر پہلے ہی سیاسی جماعتوں میں اتحاد بنانے کو لیکر کوشش تیز کردی ہے، آخری مرحلے کے پولنگ سے ایک دن پہلے اس کڑی میں ٹی ٹی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو نے ہفتہ کو لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی ،
نائیڈو نے اس سے پہلے دن بھر میں کئی دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی-
لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نائیڈو سیدھے وکرم آدتیہ مارگ واقع ایس پی دفتر کے لیے روانہ ہوئے ، ایس پی دفتر پہچنے پر اکھلیش نے انکا گرم جوشی سے استقبال کیا، اس دوران بڑی تعداد میں ایس پی کے سینئر رہنما اور کارکن موجود تھے، اکھلیش نے اس ملاقات کے بارے میں ٹیوٹ کیا، وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو کا لکھنؤ میں استقبال ہے-