ذرائع:
تلگو دیشم پارٹی کے ذرائع نے بتایا کے صدر این چندرابابو نائیڈو کے 9 جون کو آندھرا پردیش کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لینے کا امکان ہے۔
ٹی ڈی پی کے زیرقیادت اتحاد 175 میں سے 158 اسمبلی حلقوں میں واضح برتری کے ساتھ زبردست جیت کی طرف گامزن ہے، نائیڈو ایک بار
پھر اسمبلی حلقوں کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
چندرابابو نائیڈو چوتھی بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے 1995 سے 2004 تک متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
ٹی ڈی پی سربراہ 2014 میں تقسیم کے بعد ریاست آندھرا پردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ بھی بنے۔