: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
امراوتی/8مارچ(ایجنسی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے مرکز کی بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑنے پر کہا کہ مرکزی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں سے ہاتھ ملایا ہے ۔ ان ریاستوں کو صنعتی ترغیبات فراہم کی جا رہی ہیں لیکن اے پی کو یہ ترغیبات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔ ہماری ریاست سے یہ امتیاز کیوں ؟انہوں نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اے پی کے بارے میں جو کچھ بھی کہا ہے وہ بہتر نہیں ہے۔ ہمارے وزرا نے مرکزی کابینہ اور بی جے پی کے وزرا نے ہماری ریاستی کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔ تاہم ان
وزرا نے ریاست کی بہتری کے لئے کام کیا ہے ۔ ان وزرا نے ان کے محکمہ جات میں کئی اصلاحات لائے ۔ میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے فیصلہ سے تمام کو مایوسی ہوئی تھی۔ اُس وقت جس ریاست کی تقسیم کی گئی تھی ،اس سے ہوئی ناانصافی کے خاتمہ کے لئے بی جے پی نے کیوں سوال نہیں اٹھائے تھے؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے وقت لائے گئے بل کے امور،اس کے بعد راجیہ سبھا میں بل کی پیشی کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پوراکرنے کی یقین دہانی پر ہی بی جے پی کے ساتھ تیلگودیشم نے اتحاد کیا تھا اور اب کہا جا رہا ہے کہ قواعد اس میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔