نئی دہلی، 4 جولائی :- سپریم کورٹ نے قومی شاہراؤں کے 500 میٹر کے دائرے میں شراب کے ٹھیکے بند کرنے کے حکم کو چندی گڑھ انتظامیہ کی طرف سے نقصان قرار دینےکے معاملے میں درخواست گزار کو کچھ سوالات کا جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 11 جولائی تک کے آج ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس جے ایس کیہر کی صدارت
والی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ایرائیو سیف انڈیا کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر کوئی ہائی وے شہر کے درمیان سے ہو کر گزر جاتا ہے اور اسے ’ڈی نوٹیفائی ‘ کیا جاتا ہے تو بادی النظر میں اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
شہر کے درمیان سے گاڑیاں عام طور پر سست رفتار سے چلتی ہیں۔