حیدرآباد، 23اکتوبر (یو این آئی) بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے گزارش کی کی کہ وہ تلنگانہ میں مدارس کے استحکام اور مسلم طلباء و طالبات کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ قائم کریں۔انہوں نے یہ گزارش ان سے ملاقات کے دوران کی۔
مسٹر عبدالقیوم انصاری جو ان دنوں حیدرآباد کے دورے پر ہیں، وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ تلنگانہ کے مدارس کو بورڈ سے رجسٹرڈ کروائیں تاکہ اساتذہ کو سرکاری تنخواہیں طلبہ کو مفت یونیفارم، کتابیں، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اسٹے
فنڈ مل سکے۔ انہوں نے بہار میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی بدولت تعلیمی انقلاب سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔
مسٹر محمد محمود علی نے عبدالقیوم انصاری کو یقین دلایاکہ وہ ان کے تجویز کووزیر اعلی کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی اقلیت دوست ہیں‘ اردو کے عاشق ہیں‘ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ 200 سے زٓئد مائناریٹی ریسڈنشیل اسکولس و کالجس قائم کرکے لاکھوں اقلیتوں طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کئے۔ ان کا دور امن و آتشی کا دور ہے۔ مسلمان کی جان و مال محفوظ ہیں۔ اس موقع پر آل انڈیا اقلیتی تعلیم بورڈ تلنگانہ چیٹر کے صدر شیخ عبدالرحمن بھی موجود تھے۔