ذرائع:
نئی دہلی:مرکزی حکومت نے مسلم لیگ جموں و کشمیر (مسرت عالم، گروپ) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ اس تنظیم پر ملک مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے یو اے پی اے کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس تنظیم پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد ہے۔
امیت شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مسلم لیگ جموں کشمیر (مسرت عالم گروپ)کو یواےپی اے کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم اور اس کے ارکان جموں و کشمیر میں ملک دشمن اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دہشت
گرد سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں اور لوگوں کو جموں و کشمیر میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے اکساتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کا پیغام واضح ہے کہ جو بھی ہمارے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کام کرے گا اسے کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔
مسلم لیگ مسرت عالم گروپ کے سربراہ مسرت عالم بٹ ہیں۔ یہ تنظیم اپنے ملک دشمن اور پاکستان نواز پروپیگنڈے کے لئے مشہور ہے۔ یہ تنظیم جموں و کشمیر کوہندوستان سے آزاد کرانا چاہتی ہے تاکہ جموں و کشمیر پاکستان میں ضم ہو جائے اور جموں و کشمیر میں اسلامی حکومت قائم ہو سکے۔