نئی دہلی، 03 دسمبر (یو این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے لوک سبھا میں زبردست ہنگامے کے دوران حکومت نے آج 'سینٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) بل 2021' کو منظوری دے دی، جس میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹروں کی میعاد میں پانچ سال کی توسیع کی گئی ہے جیسے ہی اسپیکر اوم برلا نے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ سے بل کو ایوان میں پیش کرنے کے لیے کہا کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اس کی سخت مخالفت کی اور کہا
کہ حکومت سی بی آئی اور ای ڈی پر شکنجہ کس کر ایجنسی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری، کے سریش اور ششی تھرور نے اس بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے چند دن پہلے بغیر بحث کیے اس سلسلے میں آرڈیننس لے کر آئی اور اس نے سب سے پہلے یہی غلط کام کرکے پارلیمانی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ حکومت نے ڈائریکٹروں کی مدت ملازمت میں ہر سال دو سے پانچ سال کی توسیع کا انتظام کرکے ایجنسیوں کے ڈائریکٹروں کو اپنے قبضے میں رکھنے کے لئے ایک مضبوط انتظام کیا ہے۔