حیدرآباد ، 23 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے حیدرآباد میں جمعہ کو دوسرے دن مرکزی ٹیم کے پانچ اراکین نے حالیہ مسلادھار بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات کا تخمینہ لگا یا ۔
وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری پروین واشیشٹ کی قیادت میں ٹیم کے اراکین نے ابتدائی معلومات حاصل
کرنے کے لئے مقامی عہدیداروں اور بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت زیر آب کالونیوں کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔
حالیہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کے دو اراکین نے سدی پیٹ میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔