نئی دہلی/4جون(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وفاقی ڈھانچے میں گورنر کے عہدے کا اہم کردار ہوتا ہے اور انہیں اس بات کو یقینی بنا نا ضروری ہے کہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ ملک کے ہر شہری کو ملے۔
مسٹر نریندر مودی نے یہاں راشٹریہ پتی بھون میں گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کی 49 ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وفاقی ڈھانچے اور آئینی نظام میں گورنر کا عہدہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان محور کا کام کرتا ہے۔ گورنروں کو یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے زندگی کے مختلف مراحل میں اپنے وسیع تجربے کا فائدہ اٹھاتے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مرکز کی اسکیموں کا فائدہ ہر شہری تک پہنچے۔
اس تناظر میں انہوں نے قومی تغذیاتی مشن اور دیہاتوں میں بجلی جیسی اسکیموں کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کچھ ایسے دیہات کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں پہلی بار بجلی پہنچی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ قبائلی اکثریتی ریاستوں کے گورنروں کا کردار خاص طور پر اہم ہے اور وہ تعلیم، کھیل اور اقتصادی شمولیت جیسے شعبوں میں حکومت کے اقدامات کا فائدہ قبائلی کمیونٹی تک پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ قبائلی کمیونٹی نے جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اسے ڈیجیٹل میوزیم کی مدد سے مناسب شناخت ملنی چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گورنر یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوتے ہیں اور وہ بین الاقوامی یوم یوگا 21 جون کے ذریعے نوجوانوں میں یوگا کے تعلق سے شعور بڑھانے کا کام کر سکتے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے گرام سوراج ابھیان کے تحت 16 ہزار دیہاتوں میں مرکز کےسات اہم منصوبوں کو مکمل طور پر لاگو کیا گیا۔ ان دیہاتوں کےسات مسائل کا عوامی شراکت داری کے ذریعے حل کیا گیا ہے۔ آئندہ 15 اگست تک اس مہم کے دائرے میں مزيد 65 ہزار دیہاتوں کو لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہونے والی گورنروں کی 50 ویں کانفرنس کی تیاری ابھی سے شروع کر دی جانی چاہئے ، تاکہ یہ سالانہ تقریب زیادہ بامعنی بن سکے۔