نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ ایک مافیا کی طرح کام کر رہی ہے اور جو بھی سچ بولتا ہے اسے سزا ملتی ہے۔
کا نگریس نے آج اپنے آفیشل پینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ جو بھی سچ بولے گا اسے سزا ملے گی۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی بد عنوانی اور بڑے گھپلوں کو بے نقاب کیا
تھا، اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے اس ادارے کے افسران کا اب تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اس کی سزادی جارہی ہے پارٹی نے کہا اسی اے جی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مودی حکومت نے دوار کا ایکسپریس وے پروجیکٹ ، بھارت مالا پر وجیکٹ اور آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں میں بڑے گھوٹالے کیے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان افسران کے تبادلوں کے احکامات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور انہیں سچ بولنے کی سزا نہ دی جائے۔ اس کے علاوہ جن اسکیموں میں گھوٹالے سامنے آئے ہیں ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔