: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 25جنوری (یواین آئی) صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پاکستان، چین اور بھگوان کے نام پر سیاست کررہی ہے مودی کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے عوام کو ایک مرتبہ پھر بے وقوف نہیں بننا چاہئے ملک مقروض ہے بی جے پی کے دس سالہ
دور میں ملک کا نظام کمزور ہوگیا ہے منی پور آگ میں جل رہا ہے لیکن مودی نے ایک مرتبہ بھی منی پور کا دورہ نہیں کیا جہاں پر ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں مودی اور بی جے پی ہمیشہ انتخابات میں کامیابی کی سازش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا۔