سری نگر، 15 جنوری (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو جان بوجھ کر جوکھم میں ڈل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جس سرکاری عمارت میں ہماری پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کو غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے وہ وادی کی شدید سردیوں کے موافق نہیں
ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا جو انہوں نے نعیم اختر کی دوران نظر بندی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقلی کرنے کے رد عمل میں کیا۔
پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کی جمعرات کے روز ایم ایل اے ہوسٹل میں دوران نظر بندی طبیعت ناساز ہوئی جس کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔