the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

بیربھوم:مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اتوار کو بی جے پی کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ مرکزی حکومت اور ریاست کی اپوزیشن پارٹی بی جے پی پر حالیہ کئی پیش رفتوں کو لے کر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگال میں کوئی این آر سی نہیں ہوگا۔ حکمران جماعت جو کچھ کہہ رہی ہے وہ صرف انتخابات کی وجہ سے ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ انتخابات سے پہلے بہت کچھ کہہ چکی ہیں۔
ممتا بنرجی نے تنقیدکرتے ہوئےکہاکہ بی جے پی انتخابات سے پہلے سی اے اے کا نعرہ لگا رہ۔ یہ صرف الیکشن کی وجہ سے کہاجارہاہے۔ الیکشن سے پہلے کہاتھا کہ سب کو پندرہ لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔ کہتے ہیں بیٹی کو پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ۔ حقیقت میں



وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں اور فسادات بھڑکاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہر بات پر یقین نہ کریں، کراس چیک کریں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ غلط ہے تو پولیس کے پاس جائیں۔
مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اتوار کو الزام لگایا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے آنے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاست میں لوگوں کے بینک اکاؤنٹس اور آدھار کارڈ کو غیر فعال کر دیا ہے تاکہ ان کی حکومت کی سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کافائدہ پہنچ نہ سکے۔یہاں بیر بھوم ضلع میں عوامی تقسیم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو ادائیگی جاری رکھے گی چاہے کسی شخص کے پاس آدھار کارڈ نہ ہو۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.