: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی ملازمین کے لئے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ کے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس
میں اس سلسلے میں بے ساختہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کمیشن کی تشکیل کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ موضوع کابینہ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی آٹھویں پے کمیشن کے چیئرمین اور اراکین کے ناموں کے اعلان اور کمیشن کے سامنے غور کیے جانے والے نکات سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔