کلکتہ 9اگست(یواین آئی) مرکزی فورسیس کے خلاف تبصرہ پرالیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ نوٹس ملنے پر ممتا بنرجی نے کہاکہ جب تک مرکزی فورسیس کے جوان بی جے پی کے لئے کام کرنا بند نہیں کریں گے اس وقت تک میں مرکزی فورسیس کے خلاف بولتی رہوں گی ممتا بنرجی نے کہاکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے کہنے پر کام کررہی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی پولنگ کے دن انتخابی مہم چلارہے ہیں اس کے باوجود کمیشن نوٹس نہیں دے رہا ہے-
مشرقی بردوان کے جمال پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ
نے کہا کہ میں سی پی آر ایف کی مداخلت کے بارے میں بات کرتی رہوں گی جب تک کہ وہ بی جے پی کے لئے کام کرنا بند نہیں کرے گی- مجھے الیکشن کمیشن کی کوئی پرواہ نہیں.انہوں نے کہا کہ کمیشن ہماری شکایتوں پر توجہ نہیں دے رہا ہے.صرف بی جے پی کی باتوں پر کارروائی کررہا ہے-
ممتا بنرجی نے کہاکہ چوں کہ وزیر اعظم مودی پولنگ کے دن جلسہ کرتے ہیں اس لئے وہ بھی پولنگ کے دن مہم چلاتی ہیں.
انہوں نے کہاکہ بنگال میں انتخاب ہورہا ہے اور وزیر اعظم امتحان پر چرچا کررہے ہیں- کیا یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے کیا؟.