اگرتلہ 09 مارچ :- وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکز تریپورہ کی ترقی میں تمام ممکنہ امددفراہم کرے گا تاکہ یہاں لوگوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں۔
تریپورہ میں بپل دیو حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ایک عوامی اجلاس کو
خطاب کرتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا کہ تریپورہ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھاملا کر کام کرے گی۔
انہوں نے ترقی کی نئی شمع جلانے کے لئے نئی حکومت سے درخواست کی اور کہا کہ مرکز ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔