the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 21 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ جنگ زدہ یوکرین سے’آپریشن گنگا‘ کے تحت واپس لائے گئے تقریباً 22,500 میڈیکل طلباء کے مستقبل کی تعلیم جاری رکھنے کے متبادل پرغورکر رہی ہے۔
چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال اوردیگر فریقین کے دلائل سننے کے بعد یوکرین سے طلباء کو وطن واپس لانے اور ان کی مستقبل کی تعلیم کے سلسلے میں ظاہرکردہ خدشات سے متعلق دو عرضیوں کو نمٹا دیا۔
مسٹر وینوگوپال نے بینچ کو



بتایا کہ حکومت نے 22,500 طلباء کو واپس لانے کا ایک بہت بڑا کام مکمل کر لیا ہے اور اب وہ ان کے مستقبل کی تعلیم سے متعلق خدشات کو دور کرنے کی کوشش پر غور کر رہی ہے ۔
عرضی گزار وکیل وشال تیواری نے بینچ کےرو برو استدعا کی تھی کہ طلباء کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور انہیں یہاں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔
مسٹر تیواری کے علاوہ یوکرین کےاوڈیسا میں نیشنل میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ آہانہ نے یوکرین سے ہندوستانی طلباء کو نکالنے کے لیے مرکزی حکومت کو ضروری ہدایات جاری کرنےکے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.