ذرائع:
وزیر اعظم نریندرمودی حیدرآباد آکر سفیدجھوٹ بول رہے ہیں:ہریش راو
حیدرآباد: ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ کے سی آر کے اقتدار میں آنے کے بعد محفوظ پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوگیا۔ ہریش راو نےآج حیدرآباد کے ملا پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں پانی کے بل بھی نہیں ہیں۔ ہر گھر میں صاف پانی پہنچایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی مشن بھگیرتھ اسکیم کو ایوارڈس پر ایوارڈس دیئے۔ لیکن وزیر اعظم نریندرمودی حیدرآباد آکرسفید جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزکی بی جے پی حکومت تلنگانہ کی مشن بھگیرتھ اسکیم کی نقل کررہی ہے۔ہریش راو نے کہاکہ کانگریس کے دور حکومت
میں گلی گلی میں جوا خانے موجود تھے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ جواخانوں کے کروڑوں روپئے کانگریس لیڈروں کی جیبوں میں جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئی تو گلی گلی میں جواخانے عام ہوجائینگے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جب کے سی آر اقتدار میں آئے تو جواخانوں کاوجود ختم کردیا۔ریاستی وزیر نے کہا کہ ملکاجگری کے رکن اسمبلی مینم پلی ہنومنت راؤ نے مقامی سطح پر ترقی کے تعلق سےکبھی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی آر ایس امیدوار مری راج شیکھر ریڈی جیت جاتے ہیں تو اسے ہر طرح سے ترقی دیں گے۔بی آرایس لیڈرنے کہاکہ مینم پلی پیسے کے گھمنڈ پرتکبرسے بات کر رہے ہیں۔ہریش راو نے کہاکہ ملکاجگری کے عوام جاریہ اسمبلی انتخابات میں گھمنڈی مینم پلی کو اچھا سبق سکھائینگے۔