امراوتی/2فروری(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو کو مرکزی حکومت پر آخری بجٹ میں بھی ریاست کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا، پارلیمنٹ میں جمعہ کو پیش وہئے عبوری بجٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ اس میں آندھراپردیش کا کوئی ذکر نہیں ہے-
ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران
تلگودیشم پارٹی کے سرگرم کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ وزیراعلی کسان منصوبے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا-
نائیڈو نے کہا، فی دن 16 روپے سے کسانوں کی حالت میں سدھار کیسے ہوسکتا ہے؟ آپ انہیں بھیک دے رہے ہیں؟ ٹی ڈی پی ذرائع کے مطابق نائیڈو نے کہا کہ 20-2019 کے بجٹ میں عام آدمی کے لیے کچھ نہیں تھا-