ذرائع:
نئی دہلی:تلنگانہ میں انتہائی اہم سنجھے جانے والی موٹوماری وشنوپورم سنگل ریلوے لائن جوکہ 88.81 کلومیٹرپرمشتمل ہےکو ڈبل لائن میں توسیع دینے کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو دہلی میں اقتصادی امور کی مرکزی کابینہ کمیٹی نے توسیع کےکاموں کے تعلق سے منظوری دے دی ہے۔بتایاجارہاہے کہ توسیع کےکاموں کی تخمینہ لاگت 1,746.20 کروڑ روپئے ہے۔ ایک بار جب یہ تعمیر مکمل ہو جائے گی، حیدرآباد-وجئے واڑہ ایک اور متبادل راستہ اور قریب تر راستہ بن
جائے گا۔ فی الحال، موٹوماری-وشنوپورم کے درمیان صرف گوڈس ٹرینیں چلتی ہیں، جبکہ مسافر ٹرینیں بھی دوسری لائن پر چلتی ہیں۔ موٹومری آندھراپردیش کی سرحد سے متصل مدیرا کے قریب ہے۔ مرکز نے جملہ چھ ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جس کی تخمینہ لاگت 12,343 کروڑ روپئے ہے۔ موٹوماری وشنوپورم ان میں سے ایک ہے۔ دیگر دو راجستھان میں ہیں، ایک گجرات-راجستھان کے درمیان، ایک آسام میں اور آسام-ناگالینڈ پروجیکٹ۔اورسو فیصد فنڈس مرکز برداشت کرے گا۔ اور30-2029تک توسیع کے کاموں کومکمل کرنے کانشانہ ہے۔
10.87