نوح۔ دہائیوں سے ہندو۔ مسلم اتحاد کے لئے مشہور میوات (نوح) ضلع میں ہولی کے تہوار پر ایک بار پھر ہندو۔ مسلم اتحاد کی مثال دیکھنے کو ملی ہے۔ مسلم اکثریتی ہرمتھلا گاؤں میں دلت کمیونٹی کے لوگوں نے پھولوں کی ہولی منائی تو مسلم کمیونٹی کے بزرگوں نے بڑی تعداد میں اس میں حصہ لیا اور ایک دوسرے کو پھولوں کی مالا-پگڑی پہنائی اور پھولوں کی بارش کر ہولی کی مبارکباد دی۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بی جے پی درج فہرست ذات مورچہ کے ضلع صدر یوگیش تنور نے شرکت کی۔ ہرمتھلا گاؤں کے سرپنچ راکیش کمار نے کہا کہ جس طرح ہولی ملن پروگرام کیا ہے،
ٹھیک اسی طرح عید ملن تقریب بھی منعقد کی جائے گی، تاکہ صدیوں سے چلے آ رہے بھائی چارے کو اور مضبوطی مل سکے۔
یوگیش تنور نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہولی خوشیوں کا تہوار ہے۔ دشمنی کو بھول کر اس دن دشمن بھی گلے مل جاتے ہیں۔ ہرمتھلا گاؤں کے لوگوں نے پورے ملک کے ہندو۔ مسلمانوں کو یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے سرپنچ راکیش کمار کو ایس سی مورچہ نوح کا منڈل صدر بھی مقرر کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بی جے پی کے لئے مکمل وفاداری اور لگن سے کام کر انتودیہ مشن کو کامیاب بنانے میں مدد کریں گے۔