تروپتی، 9دسمبر (یو این آئی) تمل ناڈو کے کنور کے قریب ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) کی بھی موت ہوگئی ہے افسر کا نام لانس نائک بی سائی تیجا (29) ہے، جو بنیادی طور پر آندھرا پردیش کا رہنے والا تھا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے بدھ کے روز اس دردناک ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر ملنے کے بعد آندھرا پردیش کے کُرابالا کوٹا
ڈویژن کے ایگووا ریگڈا گاؤں میں ماحول غمگین ہوگیا۔ لانس نائک سائی تیجا نے 2013 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ سائی تیجا آخری بار اس سال گنیش چترتھی کے موقع پر اپنے اہل خانہ سے ملنے گاؤں آئے تھے۔
بدھ کی سہ پہر، جنرل راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 11 فوجی افسران کا اس وقت انتقال ہوگیا جب ہندوستانی فضائیہ کا ایک ایم آئی۔ 17 وی5 ہیلی کاپٹر مغربی تمل ناڈو میں نیل گیری پہاڑیوں میں کنور گھاٹ کے گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔