جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )نے دسویں اور بارہویں کے دوپرچے لیک ہونے کے واقعہ کے مد نظر ان پرچوں کے امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی بی ایس ای کے کنٹرولر آف ایگزامنیشن کی طرف سے آج یہاں جاری نوٹس کے مطابق بارہویں جماعت کامعاشیات اور دسویں جماعت کاریاضی کا پیپر لیک ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان امتحانات کےلئے نئی تاریخوں اور اس سے متعلق دیگرتفصیلات ایک ہفتہ کے اندر سی بی
ایس ای کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بارہویں کے اکاؤنٹ اور بزنس اسٹڈیز کے امتحانات کے پیپر لیک ہونے کی بھی خبریں میدیا میں آئی تھیں لیکن سی بی ایس ای نے اسکی تردید کی تھی ۔دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اکاؤنٹ امتحان کا پیپر لیک ہونے کی اطلاع خود ٹویٹ کرکے دی تھی اور اسکی جانچ کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔