نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے دہلی، ممبئی اور چنئی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور غیر ملکی فنڈز کے سلسلے میں ایک نیا مقدمہ درج کیا سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ ایم پی کارتی کے خلاف براہ راست/ بالواسطہ طور پر منسلک کمپنیوں کو
بیرون ملک سے غیر قانونی فنڈ حاصل کرنے کے لئے ایک تازہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے تین مقامات اس چھاپے میں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 2017 میں، کارتی چدمبرم نے بیرون ملک سے موصول ہونے والے فارن انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی ) کے فنڈز کی منظوری میں مختلف بے ضابطگیوں کے لیے کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔