پٹنہ 20 مئی (یو این آئی) ریلوے بھرتی گھپلہ کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آج سابق ریلوے وزیر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بڑی بیٹی میسا بھارتی کے 17 ٹھکانوں پر چھاپے مارے سی بی آئی ذرائع کے مطابق بیورو کی ٹیم نے جمعہ کی صبح پٹنہ، دہلی اور گوپال گنج سمیت 17 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔ پٹنہ کے 10
سرکلر روڈ پرواقع بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ پرسی بی آئی کی آٹھ رکنی ٹیم چھاپہ مار رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2004 سے 2009 کے درمیان جب مسٹرلالو پرساد یادو ریلوے کے وزیر تھے تب الزام کے مطابق انہوں نے ریلوے میں نوکری کے بدلے میں زمین اپنے خاندان کے نام پرلکھوائی تھی۔ اسی معاملے میں مسٹر لالو یادو اور ان کی بیٹی کے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔