the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کوٹہ، 25 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ رافیل گھوٹالے کا سچ سامنے آنے کے خوف سے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے ڈائرکٹر کو ہٹایا گیا ہے۔

راجستھان دورے کے دوسرے دن کانگریس صدر راہل گاندھی نے یہاں مہیلا کانگریس کی کانفرنس میں کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو کے ڈائرکٹر کو ہٹانے کا حق وزیر اعظم کو نہیں ہے لیکن ایسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 526 کروڑ کا رافیل 1600 کروڑ میں خریدا گیا اور اس معاملہ میں وزیر اعظم نے ٹینڈر کے عمل کو توڑا ہے۔ کانگریس صدر نے خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن کا وعدہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے مہیلا کانگریس کو اس بات کیلئے ملامت بھی کی کہ سبھی جگہوں پر دیگر ذیلی تنظیموں سے آگے رہنے والی مہیلا کانگریس بی جے



پی کے خلاف لڑائی میں خاموش کیوں ہے۔


خواتین کے معاملہ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )پر وزیر اعظم کے "بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ" نعرے کے خلاف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ سنگھ خواتین کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دیتا ہے۔ سنگھ کی میٹنگوں میں بھی خواتین نہیں ہوتی ہیں. انہوں نے اتر پردیش میں ایک خاتون کے ساتھ رکن اسمبلی کی جانب سے عصمت دری کے معاملہ میں وزیر اعظم پر خاموشی اختیار کرنے کا بھی الزام لگایا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نعرہ تو اچھا دیتے ہیں لیکن جب کارروائی کا وقت آتا ہے تو وہ کچھ نہیں کرتے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے راجستھان میں خواتین کے ساتھ زیادتی بڑھنے اور نوجوانوں کو روزگار نہ دینے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے پٹرول اور گیس کے دام بڑھنے پر بھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.