حیدرآباد، 27 جنوری (ذرائع) تلنگانہ میں جلد ہی ذات پات کی مردم شماری ہوگی، بتادیں کہ بہار نے گزشتہ سال ذات پات کی مردم شماری کے نتائج جاری کیے، آندھرا پردیش نے حال ہی میں ذات پات کی مردم شماری کا آغاز کیا۔
تلنگانہ اب ان ریاستوں میں شامل ہوگا جنہوں نے ذات پات کی مردم شماری کا اعلان کیا ہے، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ
کو اعلان کیا ہے کہ ریاست میں جلد ہی ذات پات کی مردم شماری کی جائے گی تاکہ انتخابات سے قبل کانگریس کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ذات کی گنتی کے لیے اقدامات شروع کریں۔ چیف منسٹر نے ہفتہ کو یہاں سکریٹریٹ میں بی سی، اقلیتی اور قبائلی بہبود کے محکموں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے دوران یہ اعلان کیا۔