جھابوآ، 9 مئی ( یو این آئی ) مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوآ میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 14 مستحقین کو تقسیم کی گئی رقم ذاتی استعمال میں لانے کے الزام میں امانت میں خیانت کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع جھابو آ علاقہ سے ملنے والی شکایت پرضلع جھابوآ علاقہ کےتحت آنے والے وڈلیا ، رنگ پورہ اور ڈونگرا لالو گاؤں کے 14 گاؤں والے کے خلاف دو الگ الگ معاملے درج کئے گئے ہیں ۔ان پر الزام ہے کہ مستحقین نے پردھان منتری آواس
یوجنا کے تحت ملی پہلی قسط فی مستحق 40 ۔ 40 ہزار روپئے سے رہائش کا تعمیری کام شروع نہ کراکے اس رقم کا ذاتی استعمال کر لیا ۔ یہ رقم سیدھے مستحقین کے بینک کھاتے میں جمع کی گئی تھی ۔
ضلع جھابوآسے ملنے والی عرضی کی بنیاد پر پولیس نے کل ان گاؤں والوں پر امانت میں خیانت کا معاملہ درج کیا ہے ۔ وہیں ضلع جھابوآ کے چیف کارکن افسر پی سی ورما نے بتایا کہ حکومت کی اسکیم کو نقصان پہنچا کر فراہم کی گئی رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے ۔
یو این آئی ۔ ع ن