کابل، 27مارچ (اسپوتنک) افغانستان کے قندھار صوبہ میں ایک کارمیں ہوئے بم دھماکہ میں تین سیکورٹی اہلکاروں کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
قندھار پولیس کے سربراہ کے قریبی ذرائع کے مطابق صوبہ کے ارغزستان ضلع میں افغان فوج اور دہشت
گردوں کے مابین تصادم ہوئے جس کے نتیجہ میں ایک ٹریکٹر میں دھماکہ ہوا۔
طالبان نے سرکاری دستوں پر شہریوں پرحملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ طالبان کے ترجمان جبی اللہ مجاہد نے کہاکہ اس حملے میں ایک شہری کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ سلامتی دستوں نے دو گاڑیوں کو تباہ کردیا۔