نئی دہلی/17فروری(ایجنسی) کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہفتے کے روز ہندوستان کے سات روزہ دورے پر آ رہے ہیں، ٹروڈو پر پنجاب کی علیحدگی پسند تحریک خالستان کے حامیوں کو حمایت دینے کا الزام ہے۔
وزیراعظم ٹروڈو کے دورے سےقبل دونوں ممالک کے سلامتی مشیروں کی میٹنگ ہوئی، جس میں سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے تعاون میں اضافے کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلق سے بات چیت ہوئ
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ی۔
کنیڈائی وزیراعظم کے اس دورے کے دوران اکشردھام، تاج محل اور کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے امکانات ہیں۔
ہندوستان، خالستان حامیوں کی بڑھتی سرگرمیوں کے متعلق تشویش کا اظہار کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم ٹروڈو پر پنجاب کی علیحدگی تحریک خالستان کے حامیوں کو حمایت دینے کا الزام ہے۔