نئی دہلی/27جنوری(ایجنسی) نئی دہلی میں کمبوڈین وزیراعظم سمدیچ ہن سین نے اپنے ہم منصب وزیراعظم نریندر مودی سے حیدرآباد ہاوز میں ملاقات کی ۔
ہندوستان ۔ کمبوڈیا کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ہر شعبے میں بہتر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم مودی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ " ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان ہر شعبے میں اکنامک " سوشل ڈیولپمنٹ " تجارت " کلچر اور سیاحت سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
انہوں نے کہا کہ " ہم آنے والے دنوں میں ہندوستان اور کمبوڈیا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ " ہندوستان اور کمبوڈیا نے ہمیشہ سے عام اقدار تہزیب و ثقافت اور دیگر شعبہ حیات میں عالمی سطح پر ایک دوسرے کے تعاون کو قائم رکھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری زبان ہندی سنسکرت اور پالی سے میل کھاتی ہے یہ بھی دونوں ملکوں کے کلچر اور تاریخی تعلقات کے لیے خوش آئند بات ہے ۔