: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) کانگریس نے دہلی کی ایکسائز پالیسی پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن کہا ہے کہ اسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے ذریعہ عام کیا جانا چاہئے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے کانگریس کے صدر دیویندر یادو اور سینئر
لیڈر سندیپ دیکشٹ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے سی اے جی کی 14 رپورٹوں میں سے صرف ایک کو اسمبلی میں پیش کیا ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) شراب پالیسی گھوٹالے میں ملوث ہے، اس لیے رپورٹ کو عام کیا جانا چاہیے اور اس گھوٹالے کو سب کے سامنے لایا جانا چاہیے۔