the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے آج دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کے دوبارہ انضمام سے متعلق بل کو منظوری دے دی ، جس کے تحت تینوں کارپوریشنوں جنوبی، شمالی اور مشرقی دہلی کو ضم کر دیا جائے گا۔ اور پارلیمنٹ میں اس کی منظوری کے بعد پہلے کی طرح دارالحکومت میں صرف ایک میونسپل کارپوریشن ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منگل کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے دہلی میونسپل کارپوریشن ترمیمی ایکٹ 2022 کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل اگلے ہفتے رواں اجلاس میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے



گا۔
مرکزی حکومت نے یہ قدم دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے عین قبل اٹھایا ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی اور مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان اس معاملے پر تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپریل میں ہونے والے تھے اور ریاستی الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس بھی بلائی تھی۔ بعد میں، ریاستی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مرکزی حکومت سے تینوں کارپوریشنوں کے انضمام کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اس لیے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.