: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/15ڈسمبر(ایجنسی) مرکزی کابینہ نے متنازعہ 'طلاق ثلاثہ' پر پابندی لگانے کے بل کو آج منظور ی دے دی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے آج اس بل کو منظوری دی ہے جسے پارلیمنٹ کے اجلاس سرما میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ سرمائی اجلاس کا آج آغاز ہوچکا ہے۔ یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے۔
سپریم کورٹ نے اسی سال اگست میں اپنے ایک فیصلے میں ایک ساتھ تین طلاق دینے کے طریقے کو غیر اسلامی اور غیر آئینی قرار دے کراس پر پابندی لگادی
تھی۔عدالت عظمی کا یہ فیصلہ اسلام، ہندوازم، مسیحیت ، سکھ ازم اور مجوسی عقائد سے تعلق رکھنے والے پانچ ججوں کی ایک مجلس نے سنایا تھا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سے زائد مسلم خواتین کی طرف سے طلاق ثلاثہ کے خلاف عرضیاں داخل کی گئیں۔ حکومت ہند نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو عمل میں لانے کے لئے قانون سازی کرے گی کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی اس طرح طلاق دینے کا یہ تکلیف دہ سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے کہا تھا کہ ایک ساتھ تین طلاق دینے سے ویسے بھی مسلم خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔