نئی دہلی 7اکتوبر(یواین آئی)مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان سائبر سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایک معاہدے کو آج منظوری دے دی۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔
اس معاہدہ سے باہمی مفاد کے شعبے میں تعاون بڑھے گا جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ،
سائبر اسپیس کے شعبے میں بھی صلاحیت سازی ، اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ ، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں تعاون ، سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے علاوہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ ترین مشق، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے وغیرہ کی حفاظت کے لیے مشترکہ طریقہ کار کو فروغ دینا شامل ہے۔