نئی دہلی،یکم نومبر:-مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور آرمینیا کے درمیان کسٹم ڈیوٹی سے متعلق معاہدے کو آج منظوری دے دی۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان قانونی طورپر کاروبار کو بہتر بنایا جاسکے گا
اور دونوں ملکوں کے کسٹم افسرایک دوسرے کے قوانین کے مطابق کسٹم ڈیوٹی سے متعلق جرائم کی جانچ کے معاملے میں تعاون کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینہ میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز کو منظوری دی گئی