the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
صاحب گنج ( جھارکھنڈ) 17 دسمبر ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے کانگریس اور بایاں محاذ پر شہریت ترمیمی قان ( سی اے اے ) کی وجہ سے مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج دعویٰ کیاکہ اس قانون سے ملک میں ہندو، مسلمان ، سکھ ، عیسائی اور پارسی کسی بھی فرقہ کے لوگوں کی شہریت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سنیئر لیڈر مسٹر مودی نے یہاں برہیٹ اسمبلی حلقہ کے بھوگنا ڈیہہ میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابی تشہیرکیلئے اپنی آخری انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” کانگریس اور بایاںمحاذ نے سی اے اے کی وجہ سے مسلمانوںکوخوف زدہ کرنے میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔ لیکن میں جھارکھنڈ میں بہاردوں کی اس سرزمین سے ملک اور ہر ایک شہری کو پھر سے یقین دلاتا ہوں کہ اس



قانون کے اثر انداز ہونے سے ملک کے کسی بھی فرقہ کے شہری چاہے وہ ہندو، مسلمان ، سکھ ، عیسائی یا پارسی ہوں کی شہریت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
مسٹر مودی نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی تشدد کے شکار ہوئے ہندو، سکھ ، عیسائی ، پارسی ، بودھ اور جین فرقہ کے لوگوں کے ہندوستان آنے کیلئے بنایا گیاہے ۔ یہ قانون ان کے لئے بنایا گیا ہے جو ان ملکوں میں سالوں سے قابل رحم حالت میں ہیں اور ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے ۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میںکہاکہ ” میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس سے مسلمان یا ملک کے کسی بھی شہری کے حقوق کو کہاچھیناجارہاہے ۔ یہ قانون کسی ہندوستانی کا حق نہیں چھینتا لیکن پھر بھی کانگریس اور اس کے حامی مسلمانوں کو خوف زدہ کر کے سیاسی کھچڑی پکانا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.