the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:جمعیتہ العلما کے ایک وفد نے تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے صدر جمعیتہ العلماتلنگانہ وآندھراپردیش حافظ پیر شبیر احمد کی قیادت میں سکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے مسلم مسائل پر تفصیلی طور پر نمائندگی کی ۔ حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ العلما تلنگانہ اورا آندھراپردیش نے بتایا کہ وفد نے مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل اور کانگریس کے جانب سے کئے گئے انتخابی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ان میں بعض وعدے پورے کئے گئے ہیں تاہم مزید وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے اس ملاقات میں توجہ دلائی گئی ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے ریاست میں کانگریس کی کامیابی کیلئے جمعیتہ العلماکی مساعی کا شکریہ کا ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تنظیموں ، اداروں کی طرح جمعیتہ العلما کا بھی کانگریس کی کامیابی میں اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں بھی کانگریس کو جمعیتہ العلماکی حمایت کی توقع ظاہر کی تاکہ ملک اور ریاست میں غیر سیکولر طاقتوں کوشکست دی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دستور کے تحفظ کےلئے تمام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے جمعیتہ سے تعاون کی بھی خواہش کی۔ ریاست میں فرقہ پرست عناصر کی سازشوں اور ریشہ دوائیوں کے سلسلہ میں توجہ دہانی پر چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کو پیر جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کی حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلے گی اور تماں مذاہب کو یکساں نظر سے دیکھا جائے گا ۔ اس وفد وزیر اعلیٰ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مسلم پسماندہ طبقات کے لئے تعلیم اور روزگار میں موجودہ چار فیصدریزرویشن کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ متحدہ



آندھراپردیش کے روزیر اعلیٰ آنجہانی راج شیکھر ریڈی نے مئی 2004میں ریاستی جمعیتہ العلما کی نمائندگی پر مسلم ریزرویشن کو یقینی بنایاتھا ۔ وفد نے کہا کہ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوراں ہے ۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کو اولین ترجیح دی کراس کی یکسوئی کویقینی بنایا جائے ۔ کیونکہ اس سے مسلم طبقہ کو کافی زیادہ فائدہ ہورہا ہے ۔وفد نے کسی بھی مذہبی رہنماکی شان میں گستاخی کرنے والے یا مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد یا اداروں کے خلاف سخت قانون بنانے کی بھی خواہش کی اور کہا کہ ایسی حرکتیں کرنے والے افراد کے خلاف کیس درج کرکے فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلاکر انھیں سخت سے سخت  سزا کو یقینی بنائے جائے۔ ساتھ ہی نفرت انگیز جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ اس سلسلہ میں اسمبلی میں ایک بل منظور کیا جائے ۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے فوری اقدام کرنے کا یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت اس کی پابند ہے ۔ ساتھ ہی وفد نے کہا کہ مرکز نے شہریت ترمیمی قانون لاگو کرنے کااعلان کیا ہے۔ جمعیتہ اور بیشتر سیکولر ذہنیت رکھنے والی تنظیموں اور دانشوروں کا احساس ہے کہ اس قانون کے ذریعہ اقلیتوں کے ایک بڑے طبقہ کو شہریت سے محروم کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی بنیاد پر شہریت کا تعین ہوگا ۔ مغربی بنگال اور تمل ناڈو نے پہلے سے ہی  سی اے اے کو اپنی  ریاستوں میں لاگو نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وفدنے وزیر اعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی ریاست تلنگانہ میں اس قانون کو لاگو نہ کرنے کا اعلان کریں اور سماج کے مختلف طبقات میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کریں ۔وفد نے ساتھ ہی کہا کہ موجودہ موقوفہ جائیدادوں کی حفاظت اور ترقی کے لئے ٹھوس اور مناسب اقدامات کئے جائیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.