نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی)عدلیہ، دفاع اور سول سروس سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ 154 اہم شخصیتوں نے صدر رام ناتھ کووند سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کی مخالفت کے نام پر مبینہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان شخصیتوں نے مسٹر کووند کو آج ایک خط لکھ کر جمہوری اداروں کی سلامتی کی اپیل کرتے ہوئے سی اے اے کی مخالفت کے نام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی
ہے۔
سکم ہائی کورٹ کے سابق جج پرمود کوہلی کی قیادت میں ایک وفد نے آج راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفد نے یہاں بتایا کہ کچھ سیاستدانوں کے دباؤ میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
خط پر دستخط کرنے والوں میں 11 سابق ججوں، سول سروس کے افسران اور سابق سفارت کار سمیت 72 افراد، دفاعی شعبوں سے جڑے 56 سابق افسران، تعلیم اور طبی شعبہ سے جڑے کئی لوگ شامل ہیں۔