the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ کچھ ریاستوں میں کورونا وبا کا زور ہونے کے پیش ںظر چارٹرڈ اکاؤنٹنسی (سی اے) کے امتحانات کے انعقاد میں کچھ دقتیں پیش آرہی ہیں۔ آئی سی اے آئی کی درخواست پر عدالت نے معاملے کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
آئی سی اے آئی کی جانب سے سینئر وکیل رام جی شرینواسن نے جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایاکہ آئی سی اے آئی،سی اے امتحان کے 29 جولائی سے انعقاد کے امکانات تلاش کرنے کے سلسلے سبھی ریاستی حکومتوں سے رابطہ کررہی ہے۔
مسٹر شریواستو



نے دلیل دی کہ ملک میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیلا رہا ہے اور آئی سی آئی یہ معلومات حاصل کررہی ہے کہ سی اے کے امتحان کا انعقاد جاسکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں عدالت سے کچھ وقت دیئے جانے کا مطالبہ کیا اور جسٹس کھانولکر نے معاملے کی سماعت کے لئے 10 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔
انوبھا سریواستو سہائے اور دیگر نے سی اے اور دیگر نے سی اے امتحان میں آئی سی اے آئی کی۔ ’آپٹ۔ آؤٹ‘ اسکیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
عرضی گزار نے 29 جولائی سے 16 اگست کے درمیان آئی سی اے آئی کی جانب سے منعقد ہونے والے سی اے امتحان کے سلسلے میں آپٹ آؤٹ متبادل منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.