: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد :چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نےتلگو اور انگریزی صحافت کی نامور شخصیت رامو جی راو سے پیر کو راموجی فلم سٹی میں ملاقات کی ۔ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے مختلف مسائل بشمول ریاست میں روبہ عمل لائے جانے والے ترقیاتی کاموں ،حکمرانی کی تبدیلی اور ریاست وقومی
سطح پر موجودہ سیاسی پس منظر پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر اور رامو جی راو نے سیکولرازم کے تحفظ کے علاوہ مستقبل میں روبہ لائی جانے والی حکمت عملیوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کی موجودہ پالیسیوں پر بھی بات چیت کی ۔ چیف منسٹر کے مشیر وی نریندر ریڈی اور رکن اسمبلی ایم رنگاریڈی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔