حیدرآباد/یکم مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے انتخابی مہم میں مصروف پارٹیوں کو سرکاری کی حمایتی شیوسینا کی ایک مانگ سے بنا مانگیں ہی ایک مسئلہ مل گیا ہے- شیو سینا نے مانگ کی ہے کہ ملک کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے یہاں برقع پر پابندی لگنی چاہیئے-
شیوسینا کی جانب سے برقع اورحجاب پرپابندی کے مطالبہ پرمجلس
اتحادالمسلمین کے صدرورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سخت ردعمل کا اظہارکیاہے۔ اسدالدین اویسی نے کہاکہ وہ شیوسینا نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مثالی خلاف ورزی کی ہے اوراس لیے اب وہ (اسدالدین اویسی ) الیکشن کمیشن سے شکایت کرینگے۔ اویسی نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے شیوسینا کی جانب سے ملک بھر میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔