نئی دہلی،15اکتوبر :- نائب صدر ایم ونکیا نائیدو نے انتظامی حکام کو ’انتظامیہ کی ریڑھ‘ قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ نوکرشاہوں کو نئے طریقہ سے کام کرتے ہوئے چست انتظامیہ اور کم از کم حکمرانی یقینی بنانی چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں کتاب کے اجرا کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی
سروس کے افسران سماج کے لئے ایسے فریم کی طرح کام کرتے ہیں جن کے ہاتھ میں ملک کے امن و قانون نظام کے ساتھ ساتھ سماجی خوشحالی کو بھی فروغ دینے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد ملک کی ترقی میں انتظامی سروس کے حکام کا رول اہم رہا ہے اور ملک کو آگے بڑھانے کے لئے وہ مسلسل کام کررہے ہیں۔