جموں،22 ستمبر:- جموں وکشمیر کے ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد کے ارنیہ، آر ایس پورہ اور رام گڑھ سیکٹروں میں ہندو پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔
right;">پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں 4 عام شہری زخمی جبکہ مال مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
مسلسل گولہ باری کے پیش نظر 727 سرحدی دیہاتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔