: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،22 جولائی (اعتماد) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس منگل 23 جولائی سے شروع ہوگا۔ حکومت رواں مالی سال 2024۔25 کا مکمل بجٹ جمعرات کو پیش کرے گی۔اور یہ بجٹ 2 لاکھ 90 ہزار کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے گزشتہ دسمبر میں اقتدار پر آنے والی کانگریس حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ پہلا مکمل بجٹ ہے۔ حکومت، جس نے اس سال فروری میں 2 لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے کے ساتھ علی الحساب بجٹ پیش کیاتھا، اس اجلاس میں مکمل بجٹ پیش کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فائنانس ملو بھٹی وکرمارکابجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کریں گے۔ اور کونسل میں وزیر سریدھر بابو بجٹ پیش کرسکتے ہیں ریاستی کابینہ کا اجلاس جمعرات کی صبح
قانون ساز اسمبلی کے احاطہ کے کمیٹی ہال میں ہوگا۔ حالیہ انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل کے سلسلہ میں اس بجٹ میں اہم اعلانات کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے موجودہ سال میں 6 اہم ضمانتوں کو نافذ کرنے کے لیے علی الحساب بجٹ میں پہلے ہی 53,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ فی الحال، اس بات کا امکان ہے کہ فصل پر قرضوں کی معافی سمیت مختلف فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی۔ بے روزگار نوجوانوں سے کیے گئے وعدے کے حصہ کے طور پر، حکومت کی جانب سے جاب کیلنڈر پر ایک اہم اعلان کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ اجلاس کے دوران اہم بلز پیش کئے جانے کا امکان ہے جن ایجوکیشن کمیشن کی بل بھی شامل ہے