the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں سے آج سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں تین طلاق بل منظور کرنے اور عام لوگوں، دلتوں، محروم طبقات کے مفاد میں بجٹ تیار کرنے میں تعاون دینے کی اپیل کی ۔ مسٹر مودی نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں کہا کہ گزشتہ سیشن میں حکومت کی کوشش اور ملک کو توقع تھی کہ تین طلاق پر سیاست نہیں ہوگی اور مسلم خواتین کو ان کا حق ملے گا۔ لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت تین طلاق بل منظور نہیں کروا سکی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں سے توقع ہے کہ وہ تین طلاق بل منظور کرانے میں تعاون کریں گی اور مسلم خواتین کو نئے سال کا تحفہ دیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ



سیشن انتہائی اہم ہے۔ یہ بجٹ ملک کو نئی توانائی دینے والا اور  عام لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے والا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد یہ مختلف کمیٹیوں کے پاس جاتا ہے اور تقریبا ایک ماہ تک کمیٹیاں اس پر غور کرتی ہیں۔ ان کمیٹیوں میں برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں کے لوگ ہوتے ہیں اور وہ سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیشن کے دوران کمیٹیوں کے وقت کا بھرپور استعمال ہوگا۔

انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ عام لوگوں، دلتوں،محروم طبقات ، مظلوم، غریب، کسانوں اور مزدوروں کو اس کا بھرپور فائدہ کس طرح سے ملے اس سمت میں سیشن کے دوران کام کریں اور ایک روڈ میپ بنا کر آگے بڑھیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.