نئی دہلی، 16 جنوری (ایجنسی) پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے 13 فروری تک چلے گا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق سولہویں لوک سبھا کا 17 ویں اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوگا اور 13 فروری تک چلے گا۔ پارلیمانی کام کاج کے پیش نظر اجلاس کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
text-align: start;">صدر رام ناتھ کووند 31 جنوری کو 11 بجے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔
یکم فروری کو مودی حکومت کی طرف سے اگلے مالی سال کے لئے عبوری بجٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔ یہ مودی حکومت کا آخری بجٹ ہوگا۔ لوک سبھا کے انتخاب سےقبل یہ پارلیمنٹ کا آخری اجلاس ہوگا۔ اس دوران کئی اہم بل بھی پیش کئے جائیں گے اور حکومت انہیں منظور کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔