the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بنگلورو: 16فروری کو پیش ہونے والے بجٹ میں اقلیتوں کی حصہ داری اور فلاحی اسکیموں کے لئے زیادہ فنڈس فراہم کرنے کی مانب کرنے کیلئے پیر کی شام اقلیتی طبقات کے رہنماوں کے ساتھ چیف منسٹر سدرامیا نے تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ کے دوران مسلم رہنماوں نے چیف منسٹر  سدرا رامیا سے مطالبہ کیا کہ اس سال کے بجٹ میں وہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے کم از کم  5ہزار کروڑ روپئے کی رقم مختص کریں۔وزیر اعلیٰ سدارامیا نے یقین دلایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے جاریہ سال فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا،ساتھ ہی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے چند نئے منصوبوں کا اعلان بھی بجٹ میں کیا جاسکتا ہے۔ ودھان سودھا کی کمیٹی روم میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کے علاوہ ہاوزنگ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان، ریاستی وزیر توانائی کے جے جارج، ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق و حج رحیم خان، ریاستی وزیر منصوبہ



بندی و اسٹاٹکس ڈی سدھا کر،کے پی سی سی کے کارگزار صدر اور کونسل کے چیف وہیپ سلیم احمد، چیف منسٹر کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد، بی ڈی اے چیرمین این اے حارث،سابق وزیر اور رکن اسمبلی تنویر سیٹھ، کے ایس آئی سی چیرپرسن محترمہ کنیز فاطمہ، ریاستی وقف بورڈ کے چیئر مین انور باشاہ، رکن اسمبلی آصف سیٹھ،رکن قانون ساز کونسل عبدالجبار، اے آئی سی سی سیکریٹری منصور علی خان،کے پی سی سی کی وار روم کے چیرمین ایس آر مہروز خان، علمائے کرام میں مولانا مقصود عمران رشادی خطیب وامام جامع مسجد بنگلورو سٹی، مفتی افتخار قاسمی صدر جمعیت علماء کرناٹک، مولانا ذالفقار رضا نوری خطیب وامام مسجد حضرت بلالؒ، ڈاکٹر محمد سعد بیلگامی امیر جماعت اسلامی ہند کرناٹک، مولانا غلام مختار قادری خطیب وامام مسجد حضرت کمبل پوشؒ، محمد امین سکریٹری جمعیت علماء کرناٹک، کے پی سی سی جنرل سیکریٹری آغا سلطان، سکھ، بدھ، جین، اور پارسی بقہ کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.